چینی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کریں گی،ترجمان آرسی سی آئی

راولپنڈی (سی این پی)چینی تجارتی وفد اور راولپنڈی چیمبر کے مابین مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کردیئے گئے ،معاہدے کے تحت چینی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کریں گی ۔ترجمان آر سی سی آئی کا کہنا ہے کہ چینی تجارتی وفد نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا اور صدر صبور ملک سے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت وینگ یان نے کی ۔اس موقع پر وفد نے اپنے دورے کا مقصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ چینی کمپنیاں پاکستان میں سرمایاکاری کی خواہش رکھتی ہیں ،چین کے عظیم منصوبے ایک سڑک ایک پٹی کے تحت انفارمیشن ٹیکنالوجی، میڈیکل سامان، الیکٹرانکس ، رئیل اسٹیٹ ،انرجی، سولر انرجی، اور ٹیکسٹائل میں دو طرفہ تجارت کو فروغ دیا جا سکتا ہے، وفد کے سربراہ وینگ یان نے کہا ان کا ادارہ چیمبر آف کامرس کے ساتھ مل کر کاروباری مواقع تلاش کرنے کا خواہاں ہے تاکہ مختلف شعبوں میں دو طرفہ تجارتی تعاون کو بڑھایا جا سکے۔ راولپنڈی چیمبر کے صدر صبور ملک نے وفد کو بتایا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک ) کے حوالے پاکستان میں تیزی کے ساتھ براہ راست سرمایاکاری کے مواقع بڑھ رہے ہیں ان کو عملی شکل دینے اور پائیدار بنانے کے لیے ضروری ہے کہ چینی کمپنیوں کے ساتھ مشترکہ منصوبے شروع کیے جا ئیں پاکستان میں غیر ملکی سرمایا کاروں کے لیے ماحول سازگار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں