بیمہ پالیسوں کے حوالے موصول ہونے والی شکایات پر متعلقہ انشورنس کمپنیوں کے خلاف کارروائی کا آغاز

اسلام آباد(سی این پی)سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن ( ایس ای سی پی ) کو ملک کے مختلف حصوں سے بنک انشورنس کے ذریعے فروخت کی گئی بیمہ پالیسوں کے حوالے سے بڑی تعداد میں شکایات موصول ہو رہی ہیں۔مشاہدہ میں آیا ہے کہ بنکوں کے ذریعے صارفین کو فروخت کی گئی پالیسیوں میں صارفین کو مکمل معلومات اور شرائط و ضوابط سے آگاہ نہیں کیا جاتا بلکہ انہیں منافع کے بارے میں گمراہ بھی کیا جاتا ہے۔ایس ای سی پی نے بنک انشورنس میں گمراہ کن معلومات کی بنیاد پر فروخت کی گئی بیمہ پالیسوں کے حوالے موصول ہونے والی شکایات پر متعلقہ انشورنس کمپنیوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔اس حوالے سے ایک شکایت پر فیصلہ کرتے ہوئے ایس ای سی پی نے انشورنس کمپنی بنک انشورنس ریگولیشنز اور انشورنس رولز کے تحت جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ایس ای سی پی نے ایک انشورنس کمپنی کے خلاف کارروائی مکمل کرتے ہوئے کمپنی کوشکایت کرتے تمام 19 پالیسی ہولڈروں کو پرمئیم کی تمام رقم اور اس سلسلے میں مجوزہ بینک کو ادا کیا گیا کمیشن واپس کرنے کا حکم دیا ہے،تاہم انشورنس کمپنیاں اس رقم سے بیمہ کے دورانیہ کے لئے فنڈز کے پروٹیکشن چارجز منہا کر سکتی ہیں، صارفین کو بتایا جاتا ہے کہ وہ کسی بھی وقت پالیسی کی رقم کسی کٹوتی کے بغیر واپس لے سکتے ہیں جو کہ قطعی طور پر غلط ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں