اسلام آباد(سی این پی)وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں عوام کی سہولت کیلئے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے 89 ادویات کی قیمتوں میں پندرہ فیصد کمی کر دی گئی ہے جس پر فوری طور پر اطلاق ہوگا۔کابینہ اجلاس کے بعد فردوس عاشق اعوان کے ہمراہ میڈیا کو بریفنگ میں وزیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ 2018 کی میڈیسن پرائسنگ پالیسی کے تحت ادویات کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ ڈالر کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ادویات کی قیمتوں میں 158 فیصد اضافہ ہوا تھا۔ آج وفاقی کابینہ سے 89 ادویات کی قیمتوں میں 15 فیصد کمی کی منظوری لی ہے۔ ادویات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔وزیر صحت نے کہا کہ وزیراعظم نے ہدایات جاری کی ہیں کہ 15 روز میں میڈیسن پالیسی کا جائزہ لیں۔ آنیوالے چند ہفتوں میں میڈیسن سے متعلق نیشنل پالیسی کا اعلان کیا جائے گا۔اس موقع پر معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے میڈیا کو کابینہ کے فیصلوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی سفارش پر پولیو مہم میں استعمال ہونیوالے فنگر مارکر کی بھارت سے درآمد کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ کابینہ نے ایل او سی پر بھارتی فائرنگ سے متاثرہ افراد کی امداد اور بحالی کیلئے پیکج کی منظوری دی۔
دہشتگردوں کے ٹھکانے تباہ، 6 شدت پسند ہلاک
فیصل کریم کنڈی نے بطورگورنرخیبرپختونخوا حلف اٹھالیا
پنجاب بیورو کریسی میں اکھاڑ پچھاڑ
پی آئی اے کے حج آپریشن کا آغاز 9 مئی سے ہوگا
ٹیکس ریٹرن فائنل نہ کرنے والوں کی سم بلاک کرنے کی تجویز مسترد
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا صوبے میں مفت ادویات کی فراہمی کا اعلان
احتجاجی تریک میں شرکت کا فیصلہ مجلس شوریٰ کریگی، امیر جماعت اسلامی کا اپوزیشن کو جواب
پوری قوم کو ایف بی آر کے محنتی اور قابل افسران پر فخر ہے، وزیراعظم
سردار سلیم پنجاب، فیضل کریم کنڈی خیبرپختونخوا اور خان مندوخیل گورنر بلوچستان تعینات
ڈبلیو ایچ او کی ریجنل ڈائریکٹر کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات