ایف پی سی سی آئی کے صدر نے اقتدارکوطول دینے کی ٹھان لی

کراچی(سی این پی )ایف پی سی سی آئی کے موجودہ صدر نے اپنے اقتدارکودوام بخشنے کی ٹھان لی اور فیڈریشن کے صدر کی حیثیت سے ایک سال کیلئے منتخب ہونے والے انجینئرداروخان اچکزئی کو بھاری وسائل اور بیرون ممالک ہونے والے دوروں نے صدارتی منصب پر تین سال کیلئے رہنے کی خواہش کو جگا دیا جس کیلئے انہوں نے خاموشی کے ساتھ سینیٹ چیئرمین سے اپنی خواہش پوری کرانے کیلئے مدد مانگ لی اور سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے کامرس نے اس سلسلے میں کل بدھ 11ستمبر کو اجلاس بھی طلب کرلیا ہے۔باخبر ذرائع کے مطابق ایک سال کیلئے بلوچستان کے کوٹے پر فیڈریشن کے صدر منتخب ہونے والے انجینئر دارو خان نے اپنے عہدے کی معیاد تین سال کرانے کی کوششیں شروع کردی ہیں اور اس مقصد کو پورا کرنے کیلئے انہوں نے سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی کا سہارا لے لیا ہے اور اپنی اس خواہش کو عملی جامہ پہنانے کیلئے چیئرمین سینیٹ کا سہارا لیا ہے۔ایف پی سی سی آئی کے صدر اور دیگر عہدیداروں کا انتخاب ایک سال کیلئے کیا جاتا ہے جبکہ ماضی میں ایک بار عہدے کی معیاد دوسال کی گئی تھی اور ریاض ٹاٹامرحوم دوسال کیلئے صدر منتخب ہوئے تھے لیکن بعد میں عہدے کی معیاد دوبارہ ایک سال کردی گئی تھی لیکن اب فیڈریشن کے موجودہ صدر نے عہدے کی معیاد تین سال کرنے کیلئے جدوجہد شروع کردی ہے جس کیلئے انہوں نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے اپنے دوست اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے مدد کی درخواست کی ہے .

اپنا تبصرہ بھیجیں