اسلام آباد(سی این پی ) رواں سیزن کے دوران ملک سے آموں کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ وزارت تجارت اوردیگرمتعلقہ اداروں کے اقدامات کے نتیجہ میں رواں سال پاکستان سے آموں کی برآمدات میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ آموں کی برآمدات سے متعلق مختلف ایسوسی ایشنز اور اداروں کے اعدادوشمارکے مطابق گذشتہ ہفتے کے اختتام پر ملک سے سیزن میں آموں کی برآمدات کا حجم ایک لاکھ ٹن سے تجاوز کرگیا ہے اور آنے والے دو ہفتوں میں مزید 15 ہزار ٹن آموں کی برآمدات متوقع ہیں۔پلانٹ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈیٹا کے مطابق 3 ستمبرتک ملک سے ایک لاکھ ایک ہزار 296 ٹن آموں کی برآمدات ریکارڈ کی گئی ہے۔ مالی سال 2011-12ء کے بعد پہلی مرتبہ آموں کی برآمدات ایک لاکھ ٹن سے تجاوز کر گئی ہے گذشتہ سال ملک سے آموں کی برآمدات کا حجم 86 ہزار ٹن ریکارڈ کیا گیا تھا۔ آموں کی برآمدات میں اضافہ کیلئے وزارت تجارت مختلف تجارتی ایسوسی ایشنز اور اداروں نے کئی اقدامات اٹھائے ہیں۔ رواں سیزن کے دوران مختلف ممالک میں پاکستانی ہائی کمیشنز اور سفارت خانوں میں آموں کی نمائشیں بھی منعقد کی گئیں جس سے آموں کی برآمدات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
خاتون انسانی سمگلر گرفتار
مریم نواز کی وردی پہن کر ایلیٹ فورس کی پاسنگ آئوٹ پریڈ میں شرکت
طارق بشیر چیمہ کی رکنیت قومی اسمبلی کے پورے سیشن کے لیے معطل
وزیر خارجہ اسحٰق ڈار 20 سے 21 مئی قازقستان کا دورہ کریں گے-دفتر خارجہ
پارلیمنٹ ہاؤس میں کوریج کرنے پر پابندی
علی پرویز ملک نے وزیر مملکت کا حلف اٹھالیا
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ غیر ملکی دورے پر روانہ، جسٹس منیر اخترقائم مقام چیف جسٹس ہونگے
واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری، ذاتی حیثیت میں سپریم کورٹ طلب
سمز بلاک کرنے سے نہیں، صرف نجی کمپنی کیخلاف کارروائی سے روکا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
شناختی کارڈز نظام کو فول پروف بنانے کیلئے پلان طلب