اسلام آباد(سی این پی)مشال ملک نے مقبوضہ کشمیر میں محرم کے جلوسوں پر پابندی اور عزاداروں پر تشدد کی شدید مذمت کی ہے،تفصیلات کے مطابق ، حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے مقبوضہ کشمیر میں محرم کے جلوسوں پر پابندی اور عزاداروں پر تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی انسانیت کے نام پر دھبہ بن چکا، جلد ہی نشان عبرت بھی بنے گا۔مشال ملک نے کہا کہ جابر اور فسطائی قوتوں کو للکارنا ہی حسینیت ہے۔ مودی انسانیت کے نام پر دھبہ بن چکا ہے۔ مودی سرکار کو نہتے زخمی عزاداروں کے خون کے ایک ایک قطرہ کا حساب دینا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ مودی کے نشان عبرت بننے کا وقت دور نہیں ہے۔ اپنے شوہر یاسین ملک کے حوالے سے انہوں کہا کہ گزشتہ رات سے کچھ پتا نہیں چل رہا، ان کی زندگی کو لاحق خطرات سے پریشان ہوں۔
بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے 2 پہلو ہیں، مولانا فضل الرحمان
وزیر اعلیٰ پنجاب سے کورین سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور
زہر خورانی سے خاتون سمیت 3 بچیاں جاں بحق
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر خشک اور گرم رہے گا
پاکستان کا مستقبل روشن ہے اورخطے کا اگلا ٹیک حب بننے کی جانب گامزن ہے،مسعودخان
باردانہ کے حصول میں مشکلات دور کرنے کیلئے قومی غذاتی تحفظ کمیٹی قائم
کالعدم تنظیم کے دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
سعودی سرمایہ کاروں کا وفد آج پاکستان پہنچے گا
وزیراعظم اور بلاول کی اہم ملاقات، پیپلزپارٹی کا وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ
دہشتگردوں کے ٹھکانے تباہ، 6 شدت پسند ہلاک