سعودی شہزادہ فیصل بن فہد انتقال کرگئے

ریاض (سی این پی) سعودی عرب کے شہزادے فیصل بن فہد انتقال کرگئے ۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی شہزادہ فیصل بن فہد بن مسہری بن جلوی السعود دار فانی سے کوچ کرگئے۔ان کی نماز جنازہ ریاض کی امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں ادا کی گئی۔ شہزادہ فیصل کے والد سعودی عرب القاسم ضلع کے سابق شہزادے تھے۔شہزادہ فیصل بن فہد کے انتقال پر سعودی فرمانروا شاہ سلمان، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ودیگر نے اظہار تعزیت کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں