پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 206 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی(سی این پی)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 206 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، 100 انڈیکس 30 ہزار 673 کی سطح پر پہنچ گیا۔ادھر انٹر بینک میں ڈالر کا ریٹ 18 پیسے بڑھ گیا، انٹر بینک میں ڈالر 156.50 روپے پر ٹریڈنگ ہوا۔یاد رہے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایا کاروں کی جانب سے حصص کی خریداری کا رجحان دیکھنے میں آیا۔ 100 انڈیکس 795 پوائنٹس کے اضافے سے مارکیٹ 30 ہزار 467 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی جبکہ حصص کی مالیت میں 105 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔سٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق اس وقت کئی کمپنیوں کے حصص کی مالیت کافی حد تک کم ہوچکی ہے، معیشت میں بہتری سے سٹاک مارکیٹ میں سرمایاکاری میں اضافہ دیکھنے میں آسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں