گزشتہ ماہ بھارت میں گاڑیوں کی فروخت میں 41 فیصد کمی ہوئی،انڈین آٹو موبائل مینوفیکچرر

ممبئی(سی این پی)بھارت میں کمزور اقتصادی صورتحال کے باعث طلب میں کمی آنے سے اگست میں گاڑیوں کی سیل میں 41 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔بھارت میں اگست مسلسل دسواں مہینہ ہے جس میں گاڑیوں کی ملک بھر میں فروخت کم ہو رہی ہے،اپریل تا جون کی سہ ماہی کے دوران گاڑیوں کی سیل میں مجموعی کمی 5 فیصد رہی جبکہ اگست گاڑیوں کی سیل کے لحاظ سے برترین مہینہ رہا جس دوران گاڑیوں کی سیل میں 41فیصد کمی آئی۔انڈین آٹو موبائل مینوفیکچرر ایسوسی ایشن کے مطابق اگست میں دومسٹک سیل 115957یونٹ رہی جبکہ گزشتہ سال اگست میں یہ سیل 196847یونٹ رہی تھی۔انھوں نے بتایا کہ اگست میں کمرشل گاڑیوں کی فروخت میں 39 فیصد اور موٹر سائیکلوں کی فروخت میں22 فیصد کمی آئی۔متعددبھارتی کار ساز اداروں جن میں ٹاٹا،مہندرااینڈ مہندرا اوراشوک لی لینڈ شامل ہیں نے گاڑیوں کی فورخت میں کمی آنے کے باعث اپنی پیداوار کم کر دی ہے جس کے باعث اس سیکٹر میں ہزاروں ملازمتیں ختم ہو گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں