پاک بحریہ کا جنگی جہاز جذبہ خیرسگالی کے دورے پر کینیا پہنچ گیا، شاندار استقبال

نیروبی(سی این پی)پاک بحریہ کا جہاز افریقہ کے مختلف ممالک میں جذبہ خیرسگالی کا دورہ کرتے ہوئے کینیا پہنچ گیا۔ ممباسا بندرگاہ پہنچنے پر پاک بحریہ کے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کا کینیا میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد اور ہزاروں افراد کو علاج، آپریشنز اور ادویات کی سہولتوں کی فراہم کی گئیں۔ مشن کمانڈر نے کمانڈر ان چیف کینیا نیوی سمیت اعلی حکام سے ملاقاتوں میں دوطرفہ بحری تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔دورے کے دوران خطے میں سمندری تحفظ کیلئے پاک بحریہ کے کردارکو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پرمقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور اس پر پاکستانی موقف کواجاگر کیا گیا۔ دورے کے آخر میں دونوں ممالک کے بحری جہازوں نے مشترکہ مشق میں بھی حصہ لیا۔ دورے کا مقصد دو طرفہ بحری تعاون اور انسانی ہمدردی کے جذبے کو فروغ دینا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں