اسلام آباد(سی این پی)معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں کشیدگی کم کرانے کیلئے پیش پیش ہے، وزیر خارجہ کا دورہ ایران اور سعودی عرب اس حوالے سے مخلصانہ کاوشوں کا واضح ثبوت ہے، مثبت سفارتکاری علاقائی امن و استحکام کو تقویت دے گی۔معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ شاہ محمود قریشی دورہ ایران کے دوران اپنے ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے ملاقات کریں گے جس میں خلیج کی موجودہ صورتحال سے متعلق تبادلہ خیال ہو گا، 13 جنوری کو وزیرخارجہ سعودی عرب جائیں گے جہاں سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ملاقات کے دوران تنازعات میں خاتمے کی اہمیت پر زور دیں گے۔معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ مسلم امہ میں باہمی ہم آہنگی اور بہتر تعلقات کیلئے سفارتکاری پاکستان کیلئے اعزاز ہے، جو وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کا عالمی تشخص اجاگر ہو رہا ہے۔
دہشتگردوں کے ٹھکانے تباہ، 6 شدت پسند ہلاک
فیصل کریم کنڈی نے بطورگورنرخیبرپختونخوا حلف اٹھالیا
پنجاب بیورو کریسی میں اکھاڑ پچھاڑ
پی آئی اے کے حج آپریشن کا آغاز 9 مئی سے ہوگا
ٹیکس ریٹرن فائنل نہ کرنے والوں کی سم بلاک کرنے کی تجویز مسترد
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا صوبے میں مفت ادویات کی فراہمی کا اعلان
احتجاجی تریک میں شرکت کا فیصلہ مجلس شوریٰ کریگی، امیر جماعت اسلامی کا اپوزیشن کو جواب
پوری قوم کو ایف بی آر کے محنتی اور قابل افسران پر فخر ہے، وزیراعظم
سردار سلیم پنجاب، فیضل کریم کنڈی خیبرپختونخوا اور خان مندوخیل گورنر بلوچستان تعینات
ڈبلیو ایچ او کی ریجنل ڈائریکٹر کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات