کوئٹہ(سی این پی)کوئٹہ میں لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے قائم حکومتی کمیشن نے چھ روزہ سماعت مکمل کرلی جس میں 85 لاپتہ افراد کے کیسز سنے گئے۔محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے بلوچستان ہائیکورٹ کے سا بق جج جسٹس ریٹائرڈ فضل الرحمان کی سربراہی میں قائم کمیشن نے 6 سے 11 جنوری تک سماعت کی۔سماعت کے دوران نوشکی سے تعلق رکھنے والے لاپتہ شخص کی گھر پہنچنے کی تصدیق ہوئی۔ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے قائم کمیشن نے چھ روز کے دوران 85 لاپتہ افراد کے کیسز سنے۔سماعت مکمل ہونے پر مجموعی طور پر 8 لاپتہ افراد کے بازیاب ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جن میں دوکا تعلق آوارن، دو کا کیچ جب کہ کوئٹہ،کچھی، نوشکی اور پنجگور سے ایک ایک شخص کی بازیابی کی تصدیق ہوئی۔اس کے علاوہ چار افراد کے کیسز لاپتہ افراد کے زمرے میں نہ آنے پر خارج کردیئے گئے۔
دہشتگردوں کے ٹھکانے تباہ، 6 شدت پسند ہلاک
فیصل کریم کنڈی نے بطورگورنرخیبرپختونخوا حلف اٹھالیا
پنجاب بیورو کریسی میں اکھاڑ پچھاڑ
پی آئی اے کے حج آپریشن کا آغاز 9 مئی سے ہوگا
ٹیکس ریٹرن فائنل نہ کرنے والوں کی سم بلاک کرنے کی تجویز مسترد
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا صوبے میں مفت ادویات کی فراہمی کا اعلان
احتجاجی تریک میں شرکت کا فیصلہ مجلس شوریٰ کریگی، امیر جماعت اسلامی کا اپوزیشن کو جواب
پوری قوم کو ایف بی آر کے محنتی اور قابل افسران پر فخر ہے، وزیراعظم
سردار سلیم پنجاب، فیضل کریم کنڈی خیبرپختونخوا اور خان مندوخیل گورنر بلوچستان تعینات
ڈبلیو ایچ او کی ریجنل ڈائریکٹر کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات