پی آئی اے نے پروازوں کا شیڈول تبدیل کردیا

اسلام آباد(سی این پی)دبئی کے موسم کی پیش گوئی کے سبب پی آئی اے نے تبدیل شدہ شیڈول جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق پی کے 213/214 کراچی دبئی کراچی، 235/236 اسلام آباد دبئی اسلام آباد، 283/284 پشاور دبئی پشاور کی پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔موسمی صورتحال کے باعث اور گزشتہ روز کے مسافروں کو ایڈجسٹ کرنے کیلئے پی کے 211/212 اسلام آباد دبئی اسلام آباد اور پی کے203/204 لاہور دبئی لاہور پر جہاز تبدیل کرکے 777 لگا دیا گیا ہے، پہلے ان پر چھوٹے طیارے 320 لگے ہوئے تھے۔گزشتہ روز سے زمین پر پھنسی ہوئی پرواز پی کے 212 کے مسافروں کو ہوٹل دئیے گئے تاہم دبئی میں ہوٹلوں میں کمرے دستیاب نہ ہونے کی وجہ کچھ مسافروں کو مرحبا لائونج میں منتقل کردیا گیا ہے۔لائونج میں ایک بین الاقوامی ریسٹورانٹ چین کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ پی آئی اے کا بورڈنگ کارڈ دیکھ کر مسافروں کو کھانا فراہم کردیں۔حکام کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کا تمام عملہ گزشتہ تین دن سے لگاتار ائیرپورٹ پر ہی مسافروں کا خیال رکھنے کیلئے موجود ہے جب کہ سی ای او پی آئی اے ارشد ملک ذاتی طور پر صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور انھوں نے ہدایات جاری کی ہیں کہ مسافروں کے خیال میں کسی قسم کی کمی نہ برتی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں