لاہور(سی این پی)سابق وزیراعظم اس تصویر میں اپنے صاحبزادے حسن نواز، بھائی شہباز شریف، بھتیجے سلمان شہباز اور سمدھی اسحاق ڈار کے ساتھ بیٹھے نظر آ رہے ہیں۔شریف فیملی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف ڈاکٹرز کی ہدایات کے مطابق اپنے اہلخانہ کے ہمراہ چہل قدمی کیلئے باہر گئے تھے۔ ادھر سابق وزیراعظم کی تصویر وائرل ہونے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے ان کے ذاتی معالج سے رابطہ کیا ہے۔میڈیا کے مطابق وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی جانب سے نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان سے نواز شریف کے علاج بارے میں تفصیلات طلب کی گئی ہیں اور کہا گیا ہے کہ ان کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹس حکومت پنجاب کو بھجوائی جائیں۔ادھر وفاقی وزیر برائے سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری نے نواز شریف کی تصویر وائرل ہونے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ لندن کے ہسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں ہونیوالی ملاقات کے مناظر۔انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں لکھا کہ کھا پیو بیماری کا علاج انتہائی انہماک سے جاری ہے اور سارے مریض بہتر محسوس کر رہے ہیں۔خیال رہے کہ پنجاب حکومت جو کہ نواز شریف کے علاج اور ضمانت کے معاملے میں براہ راست فریق ہے۔ مسلم لیگ (ن)کی قیادت نے ضمانت کی مدت میں توسیع کے لئے درخواست بھی دی ہوئی ہے جس پر ابھی پنجاب حکومت نے میڈیکل رپورٹس کا جائزہ لے کر فیصلہ کرنا ہے۔ ہوم ڈیپارٹمنٹ نے پہلے ہی نواز شریف کے وکیل کو تازہ میڈیکل رپورٹس کیلئے مراسلہ لکھ دیا ہے۔
دہشتگردوں کے ٹھکانے تباہ، 6 شدت پسند ہلاک
فیصل کریم کنڈی نے بطورگورنرخیبرپختونخوا حلف اٹھالیا
پنجاب بیورو کریسی میں اکھاڑ پچھاڑ
پی آئی اے کے حج آپریشن کا آغاز 9 مئی سے ہوگا
ٹیکس ریٹرن فائنل نہ کرنے والوں کی سم بلاک کرنے کی تجویز مسترد
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا صوبے میں مفت ادویات کی فراہمی کا اعلان
احتجاجی تریک میں شرکت کا فیصلہ مجلس شوریٰ کریگی، امیر جماعت اسلامی کا اپوزیشن کو جواب
پوری قوم کو ایف بی آر کے محنتی اور قابل افسران پر فخر ہے، وزیراعظم
سردار سلیم پنجاب، فیضل کریم کنڈی خیبرپختونخوا اور خان مندوخیل گورنر بلوچستان تعینات
ڈبلیو ایچ او کی ریجنل ڈائریکٹر کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات