لاہور(سی این پی)تحریک انصاف، اتحادیوں کے معاملات حل کرنے کیلئے متحرک، مسلم لیگ قاف کی سینئر قیادت سے رابطہ کیا گیا ہے جس میں رواں ہفتے ہی مشترکہ بیٹھک کا فیصلہ ہوا ہے، مشترکہ اجلاس میں اتحادی حکومت کے امور پر بات چیت ہوگی، قاف لیگ کا وفد رواں ہفتے وزیراعلی سے بھی ملاقات کرے گا۔تحریک انصاف کی حکومت اپنے اتحادیوں کے معاملات کے حل کے لیے سرگرم، وفاق میں جہانگیر ترین کی سربراہی میں قائم حکومتی کمیٹی کا مسلم لیگ ق کی قیادت سے رابطہ، دونوں اتحادیوں کے درمیان رواں ہفتے میں اعلی سطح کی مشترکہ بیٹھک ہوگی۔ اہم اجلاس میں اتحادی حکومت کے امور زیر بحث آئیں گے۔مسلم لیگ ق کی قیادت نے رواں ہفتے ہی وزیراعلی پنجاب سے بھی ایک اور ملاقات کا فیصلہ کیا ہے جس میں پنجاب کے امور پر مشاورت کی جائے گی۔ مسلم لیگ ق بھی اپنے مطالبات پر حکومتی عملدرآمد کی منتظر ہے۔ ق لیگ نے بھی حکومت سے اپنے حلقوں کے لئے ترقیاتی پیکج کا مطالبہ کررکھا ہے۔جہانگیر ترین کی سربراہی میں حکومتی کمیٹی کے سامنے گزشتہ اجلاس میں ق لیگ نے باضابطہ تمام مطالبات رکھے جس پر حکومتی کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں مثبت جواب دینے کی یقین دہانی کرائی۔
دہشتگردوں کے ٹھکانے تباہ، 6 شدت پسند ہلاک
فیصل کریم کنڈی نے بطورگورنرخیبرپختونخوا حلف اٹھالیا
پنجاب بیورو کریسی میں اکھاڑ پچھاڑ
پی آئی اے کے حج آپریشن کا آغاز 9 مئی سے ہوگا
ٹیکس ریٹرن فائنل نہ کرنے والوں کی سم بلاک کرنے کی تجویز مسترد
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا صوبے میں مفت ادویات کی فراہمی کا اعلان
احتجاجی تریک میں شرکت کا فیصلہ مجلس شوریٰ کریگی، امیر جماعت اسلامی کا اپوزیشن کو جواب
پوری قوم کو ایف بی آر کے محنتی اور قابل افسران پر فخر ہے، وزیراعظم
سردار سلیم پنجاب، فیضل کریم کنڈی خیبرپختونخوا اور خان مندوخیل گورنر بلوچستان تعینات
ڈبلیو ایچ او کی ریجنل ڈائریکٹر کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات