اسلام آباد(سی این پی)حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم کی طرف سے علیحدگی کے اعلان کے بعد دیگر اتحادیوں بی این پی مینگل اور جی ڈی اے نے بھی تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مشاورتی اجلاس طلب کرلئے ہیں۔حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم کی طرف سے علیحدگی کے اعلان کے بعد دیگر اتحادیوں بی این پی مینگل اور جی ڈی اے نے بھی تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مشاورتی اجلاس طلب کرلئے ہیں ، مینگل گروپ کا اجلاس 19جنوری، جی ڈی اے کا رواں ماہ کے آخر میں ہو گا جس میں حکومت کے ساتھ تعلقات ، اتحاد میں رہنے یا نہ رہنے کا فیصلہ کیا جائے گا، رپورٹ کے مطابق بی این پی اور جی ڈی اے کے 4، 4ارکان اسمبلی ہیں، قبل ازیں بھی دونوں جماعتوں نے حکومت سے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم سے الگ الگ ملاقاتیں کیں ، ایم کیو ایم، مینگل گروپ اور جی ڈی اے کے کل 15 ارکان اسمبلی ہیں ان کی حکومت سے ناراضی اور تحفظات کے بعد وزیراعظم کیلئے مشکلات بڑھ گئی ہیں ،رواں ماہ کے آخر میں جی ڈی اے کا اجلاس بلاکر حکومت کی حمایت کے فیصلے پر نظرثانی کی جائے گی ۔
بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے 2 پہلو ہیں، مولانا فضل الرحمان
وزیر اعلیٰ پنجاب سے کورین سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور
زہر خورانی سے خاتون سمیت 3 بچیاں جاں بحق
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر خشک اور گرم رہے گا
پاکستان کا مستقبل روشن ہے اورخطے کا اگلا ٹیک حب بننے کی جانب گامزن ہے،مسعودخان
باردانہ کے حصول میں مشکلات دور کرنے کیلئے قومی غذاتی تحفظ کمیٹی قائم
کالعدم تنظیم کے دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
سعودی سرمایہ کاروں کا وفد آج پاکستان پہنچے گا
وزیراعظم اور بلاول کی اہم ملاقات، پیپلزپارٹی کا وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ
دہشتگردوں کے ٹھکانے تباہ، 6 شدت پسند ہلاک