اسلام آباد(سی این پی)فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بھارتی دعوئوں کی پھر نفی ہوئی کہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ ہے، 5 ماہ میں سلامتی کونسل کا دوسری بار اجلاس عالمی سطح پر کشمیر کے ایک مسلمہ تنازع ہونے کا واضح اعتراف ہے، جو سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود اور غور طلب ہے۔معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ 5 اگست کے بھارتی یکطرفہ اقدام کے بعد سلامتی کونسل کی دوسری بیٹھک ہماری سفارتی کامیابی ہے، مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے جائز، قانونی اور جمہوری حقوق کی گونج دنیا کے سب سے بڑے فورم پر سنائی دی۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ عالمی برادری کشمیریوں کے ساتھ کیے گئے حق خودارادیت کے عہد کو نبھائے، وزیراعظم عمران خان نے جس جرات اور دلیری سے کشمیریوں کا مقدمہ لڑا ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی، عمران خان کی قیادت میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کردار مثالی ہے۔معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ تدبر اور بہترین صلاحیتوں سے سفارتی محاذ پر کشمیریوں کی وکالت کی، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی خطے میں کشیدگی اور تنا کم کرنے میں پاکستان کے کردار کی تعریف خوش آئند ہے، پاکستان عمران خان کی قیادت میں متحرک، فعال اور امن پسند ملک کی شناخت پا رہا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچ گئے
عاصمہ جہانگیر کانفرنس، جرمن سفیر کی تقریر کے دوران فلسطین کے حامی شخص کا احتجاج
سولر پینل پرفکسڈ ٹیکس کی کوئی سمری حکومت کو نہیں بھیجی، پاور ڈویژن
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا صوبے میں صفائی انتظامات پر تحفظات کا اظہار
چیف جسٹس فائز عیسیٰ قاضی کی اہلیہ کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری
وزیراعظم آج سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچیں گے
سپریم کورٹ کا ملک بھر سے سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل
بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، مزید 3 ملزمان کو گرفتار
ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری