پاکستانی معیشت میں مدد فراہم کرنے پرایشین ڈیولپمنٹ بینک کے شکرگزار ہیں، حفیظ شیخ

ڈیووس(سی این پی)مشیرخزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت میں مدد فراہم کرنے پرایشین ڈیویلپمنٹ بینک کے شکرگزار ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈیووس میں وزیراعظم عمران خان سے ایشین ڈیویلپمنٹ بینک کے صدر نے ملاقات کی۔ پاکستانی وفد اور بینک حکام بھی ملاقات میں شریک تھے۔ ملاقات میں پاکستان کے معاشی معاملات میں بینک کے مثبت کردار پر بات چیت کی گئی۔صدرایشین ڈیویلپمنٹ بینک نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے بات چیت مثبت رہی، آئی ایم ایف مذاکرات کے بعد ہم نے بھی پاکستان سے تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا، ایشین ڈیویلپمنٹ بینک اور پاکستان ایک عرصے سے مل کر کام کر رہے ہیں۔ملاقات کے بعد مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ پاکستانی معیشت میں مدد فراہم کرنے پرایشین ڈیویلپمنٹ بینک کے شکرگزار ہیں، امید ہے اے ڈی بی کے نئے صدر کے ساتھ تعاون جاری رہے گا۔ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ ایشین ڈیویلپمنٹ بینک کے نئے صدر کے ساتھ مستقبل میں بھی تعاون کے خواہاں ہیں۔اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان سے ڈیوس میں آٹو میشن کمپنی سیمنز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر(سی ای او)جوئی کائیسر کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں ٹیکنالوجی کے فروغ اور سرمایہ کاری پر مبنی مہارت کی منتقلی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں