افریقہ کی جانب سے تجارت بڑھانے کے لیے افریقہ پالیسی پر عمل پیرا ہیں،مشیر تجارت

اسلام آباد(سی این پی )مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد سے ایتھوپیا کے تجارتی وفد کی ملاقات ہوئی۔ مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ افریقہ کی جانب سے تجارت بڑھانے کے لیے افریقہ پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔تفصیلات کے مطابق مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد سے ایتھوپیا کے تجارتی وفد کی ملاقات ہوئی۔ وفد میں وزارت خارجہ اور تجارت و صنعت کے ارکان شامل تھے۔ایتھوپین وفد کی جانب سے کہا گیا کہ تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ پاکستانی سرمایہ کار ایتھوپیا میں سرمایہ کاری کریں۔مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ افریقہ کی جانب سے تجارت بڑھانے کے لیے افریقہ پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ ایتھوپیا اس حوالے سے بہت اہم ملک ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹریکٹرز موزمبیق اور تنزانیہ کے بعد انگولا بھی برآمد کرے گا۔ نومبر میں پاکستان نیروبی میں کانفرنس کا انعقاد کرے گا۔مشیر تجارت نے مزید کہا کہ نیروبی کانفرنس میں افریقی ممالک کو مدعو کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں