مسئلہ کشمیر کا حل مذکرات ، بھارتی مظالم ہونے چاہیے، وزیراعظم آزاد کشمیر

مظفرآباد(سی این پی) آزادکشمیر کیوزیر اعظم راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ بھارت نے پچھلے ستر سالوں سے کشمیر پر غیر قانونی قبضہ کیا ہے۔ہندوستان کا یوم جمہوریہ پوری دنیا میں یوم سیاہ کے طور پر منایا جارہا ہے ۔آزادکشمیر کے وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ بھارتی افواج کشمیریوں کو انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کا نشانہ بنا رہی ہیں ۔ہندوستان کی جمہوریت کا اصلی چہرہ مقبوضہ کشمیرمیں نظرآ رہا ہے ۔وزیراعظم آزادکشمیرنے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں رائج کالے قوانین صریحا جمہوری اقدار کیخلاف ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی مبصرین کو خود مقبوضہ کشمیر جا کر صورتحال کا جائزہ لیں۔وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ ہندوستان بتائے کہ 5اگست کے بعد مقبوضہ کشمیر میں جو ہوا کیا وہ جمہوری ملک کرتاہے۔ہندوستان نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کی۔انہوں نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر کے بنیادی فریق کشمیری عوام ہیں۔ یہ مسئلہ اب انسانی مسئلہ بن چکا ہے اور عالمی طاقتیں ہندوستان کو مذکرات پر مجبور کریں۔انہوں نے کہا کہ دو طرفہ مذاکرات سے یہ مسئلہ حل نہیں ہوگا ۔وزیراعظم آزادکشمیرنے کہا کشمیریوں کو شامل کر کے مسئلہ کشمیر پر سہہ فریقی مذاکرات ہونے چاہیں اور مقبوضہ کشمیر کے اندر بھارتی مظالم کو بند ہونا چاہیئے۔واضح رہے کہ 5اگست کو مودی سرکار نے کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اے کو ختم کر کے مقبوضہ وادی میں کرفیو نافذ کر دیا تھا اور بھارت نے کشمیریوں کی نقل وحرکت پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں