اسلام آباد(سی این پی ) معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے صورت حال دیکھ کر بہتر فیصلہ کریں گے۔تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ چین میں مقیم طلبا اور ان کے اہلخانہ کے معاملے پر گفت و شنید کررہے ہیں۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ہم حالات کا اعلی سطح پر بغور جائزہ لے رہے ہیں، تسلی رکھیں آپ ہمارے ہیں اور ہمیں آپ کی پرواہ ہے۔دوسری جانب چینی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ ووہان اور ہوبئی میں موجود پاکستانیوں کے حالات سے آگاہ ہیں، چین آپ کا اپنوں کی طرح خیال رکھے گا۔چینی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ حالات بہتری کی طرف جارہے ہیں، آپ مطمئن رہیں آپ کو تحفظ فراہم کیا جائے گا۔واضح رہے کہ چین میں جان لیوا کرونا وائرس سے ایک دن میں مزید 89 افراد جان کی بازی ہار گئے، وائرس سے مجموعی ہلاکتیں 813 ہوگئیں جبکہ 37 ہزار افراد کرونا سے متاثر ہوگئے ہیں۔
دہشتگردوں کے ٹھکانے تباہ، 6 شدت پسند ہلاک
فیصل کریم کنڈی نے بطورگورنرخیبرپختونخوا حلف اٹھالیا
پنجاب بیورو کریسی میں اکھاڑ پچھاڑ
پی آئی اے کے حج آپریشن کا آغاز 9 مئی سے ہوگا
ٹیکس ریٹرن فائنل نہ کرنے والوں کی سم بلاک کرنے کی تجویز مسترد
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا صوبے میں مفت ادویات کی فراہمی کا اعلان
احتجاجی تریک میں شرکت کا فیصلہ مجلس شوریٰ کریگی، امیر جماعت اسلامی کا اپوزیشن کو جواب
پوری قوم کو ایف بی آر کے محنتی اور قابل افسران پر فخر ہے، وزیراعظم
سردار سلیم پنجاب، فیضل کریم کنڈی خیبرپختونخوا اور خان مندوخیل گورنر بلوچستان تعینات
ڈبلیو ایچ او کی ریجنل ڈائریکٹر کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات