کراچی(سی این پی)دو ماہ میں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 1 ارب 27 کروڑ ڈالر اضافے سے 15 ارب 75 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں زرمبادلہ کے ذخائر میں 1 ارب 27 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، سٹیٹ بینک کے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر اس وقت 15 ارب 75 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ چکے ہیں جس میں مرکزی بینک کے ذخائر 1 ارب 18 کروڑ ڈالر اضافے سے 8 ارب 46 کروڑ ڈالر ہیں۔معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر اس وقت دو ماہ کی درآمدات کے برابر ہیں جبکہ عالمی مالیاتی اداروں کے معیار کے مطابق کسی بھی ملک کے ذخائر کم از کم 3 ماہ کی درآمدات کے برابر ہونا ضروری ہیں۔دوسری جانب دو ماہ میں کمرشل بینکوں کے ذخائر 9 کروڑ ڈالر اضافے سے 7 ارب 29 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ چکے ہیں۔ واضح رہے کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ آئی ایم ایف سے قرض ملنے کے باعث ہوا۔
حکمرانوں سے کسانوں کے نقصان کی ایک ایک پائی وصول کریں گے، حافظ نعیم الرحمن
پنجاب کا کوئی ایسا ہسپتال نہیں رہےگا جہاں مفت علاج نہ ہورہا ہو، وزیر اعلیٰ پنجاب
بجٹ میں معذور اور خصوصی افراد کو اقوام متحدہ کے چارٹرڈ کے مطابق ٹیکس میں رعایت دی جائے، شاہد میمن
نیب ترامیم کیس، عمران خان ویڈیو لنک ک ذریعے پیش، تصویر وائرل ہونے کی تحقیقات شروع
امریکی قونصل خانہ کراچی کے کرافٹ پرینیورشپ پروگرام کا پاکستانی خواتین کو بااختیار بنانے میں اہم کردار
نیشنل لابنگ وفد کے اعلیٰ سطحی وفد کی چیئرپرسن قومی کمیشن براے وقار نسواں نیلوفر بختیار سے ملاقات
ملک میں آئندہ 25 دنوں کے دوران 3 ہیٹ ویو آنے کا خطرہ
وزیراعظم شہباز شریف آج آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا
نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف حکومتی اپیلوں پر آج سماعت ہو گی