ایف بی آر ملازمین کے انکم ٹیکس گوشوارے فائل کرنے کے لیے موبائل ایپلی کیشن کا آغاز

اسلام آباد(سی این پی)ایف بی آر ملازمین کے انکم ٹیکس گوشوارے فائل کرنے اور ٹیکس کی ادائیگی کے لیے موبائل ایپلی کیشن کا آغاز کردیا گیا۔چیئرمین ایف بی آر کے مطابق موبائل ایپلی کیشن کے تحت ملازمین سمارٹ فون کے ذریعے انکم ٹیکس گوشوارے اور ٹیکس جمع کراسکیں گے۔اس اقدام کو ٹیکس کے نظام کو مکمل طور پر ڈیجیٹل بنانے کی طرف ایک قدم قرار دیتے ہوئے ایف بی آر کے چیئرمین نے کہا کہ اب ٹیکس کی ادائیگی سمیت ٹیکس گوشوارے سمارٹ فون کے ذریعے جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں