ایران میں گرفتار آسٹریلوی، برطانوی بلاگروں سے بین الاقوامی اقدار کے مطابق انسانی سلوک کا مطالبہ

تہران/سڈنی(سی این پی) آسٹریلوی وزیرخارجہ نے مطالبہ کیا ہے کہ ایران گرفتار کیے گئے تین شہریوں سے بین الاقوامی اقدار کے مطابق انسانی سلوک کرے۔تفصیلات کے مطابق ایران میں حال ہی میں گرفتار کیے گئے جوڑے کے خاندانوں نے ان کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے،آسٹریلوی ،برطانوی شہری ٹریول بلاگر جولی کنگ اور ان کے آسٹریلوی بوائے فرینڈ مارک فیرکین کو دس ہفتے قبل ایران میں غیر قانونی طور پر ڈرون اڑانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ایرانی حکام کا کہناتھا کہ ملک میں ڈرون اڑانے کے لیے ان کے پاس کوئی لائسنس نہیں تھا۔عرب ٹی وی کے مطابق فیرکین اورجولی کنگ کے خاندانوں نے ایک بیان میں ان کی رہائی کی اپیل کی اور کہا کہ وہ ان کی ایران میں گرفتاری پر فی الوقت مزید کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتے ہیں۔ان دونوں کی ایران میں گرفتاری کی بدھ کو تصدیق کی گئی ہے۔آسٹریلیا نے ایران سے مطالبہ کیا کہ وہ گرفتار کیے گئے اس کے تین شہریوں سے بین الاقوامی اقدار کے مطابق انسانی سلوک کرے۔آسٹریلوی وزیر خارجہ میریس پین نے کہا کہ انھوں نے اپنے ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے کئی مرتبہ اس معاملے پر بات کی ہے اور گزشتہ ہفتے بھی ان سے بات ہوئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں