گزشتہ مالی سال حب کمپنی کا منافع 11ہزار 930 ملین روپے رہا

اسلام آباد (سی این پی)مالی سال 2019 کے دوران حب پاور کمپنی لمیٹڈ(ایچ یو بی سی)کے منافع میں 2 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج ( پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال 2019 کے لئے کمپنی کا منافع 11ہزار 930 ملین روپے رہا ہے جبکہ مالی سال 2018 کے دوران ایچ یو بی سی نے 11ہزار 665 ملین روپے نفع کمایا تھا۔اس طرح مالی سال 2018 کے مقابلہ میں مالی سال 2019 کے دوران کمپنی کے منافع میں 265 ملین روپے یعنی 2فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے باعث کمپنی کی فی حصص آمدن بھی معمولی اضافہ سے 9.23 روپے کے مقابلہ میں 9.37 روپے فی حصص تک بڑھ گئی ۔ واضح رہے کہ گزشتہ مالی سال کے دوران فرنس آئل سے بجلی کی پیداوار میں 60 فیصد کی کمی ہوئی ہے اور ملک کی بجلی کی مجموعی پیداوار میں فرنس آئل سے تیار کی جانے والی بجلی کا تناسب 7 فیصد تک کم ہوگیا جبکہ سال 2018 کے دوران بجلی کی کل قومی پیداوار میں فرنس آئل سے پیدا ہونے والی بجلی کا حصہ 19 فیصد رہا تھا۔پی ایس ایکس کے مطابق گزشتہ مالی سال 2019 کے دوران حب پاور کمپنی لمیٹڈ کے مجموعی ٹرن اوور میں 42 فیصد کی کمی ہوئی ہے جس کی بنیادی وجہ بھی فرنس آئل سے بجلی پیدا وار میں کمی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں