مقبوضہ کشمیرمیں مسلسل کرفیو،چالیس روز بیت گئے

سری نگر(سی این پی )مقبوضہ کشمیرمیں مسلسل کرفیو کا سلسلہ چالیسویں روزمیں داخل ہوگیاہے جس کے باعث معمولات زندگی مفلوج ہوگئے ہیں سکول، بازار، کاروبار اورذرائع آمدورفت بند ہیں۔پانچ اگست سے بھارت کی طرف سے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے فیصلے کے بعد پورے کشمیرمیں موبائل فون، انٹرنیٹ سروس اور ٹی وی چینلزسمیت ذرائع مواصلات بند ہیں۔کرفیو اورمواصلاتی بندش سے ہرمذہب، عمراورعقیدے کے تمام شہری بلاامتیازمتاثر ہوئے ہیں۔وہ خوراک ،دودھ ،زندگی بچانے والی ادویات اوردوسری ضروریات زندگی کی قلت کاسامنا کررہے ہیں ۔ ڈاکٹروں کے مطابق صورہ ہسپتال سری نگرمیں روزانہ چھ سے زیادہ مریض لاک ڈان کی وجہ سے شہیدہوجاتے ہیں۔ادھرقابض حکام نے گزشتہ مہینے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد سے اب تک تقریبا چارہزارافرادکوگرفتارکیاہے۔ دوسابق وزرائے اعلی سمیت دوسوسے زائدسیاستدانوں اور مختلف سیاسی گروپوں کے سوسے زائد رہنمائوں کو گرفتا رکیاگیا تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ان افراد کو کن وجوہات کی بنا پرحراست میں لیاگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں