مصنوعی مہنگائی کے حوالے سے اسد عمر کا اشارہ میری طرف نہیں، جہانگیر ترین

لاہور(سی این پی)رہنما پاکستان تحریک انصاف جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان پر بہت دبائو ہے ،چینی بحران پر دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہونا چاہئے، کہا جاتا ہے کہ میری وجہ سے انکوائری نہیں ہوتی،گندم کے معاملے پر جلد انکوائری سامنے آجائیگی، پی ٹی آئی میں دھڑے بندی ہے لیکن ڈسپلن آرہا ہے، مصنوعی مہنگائی کے حوالے سے اسد عمر کا اشارہ میری طرف نہیں، عمران خان کا مجھ پر اعتماد کم نہیں ہوا۔ پی ٹی آئی کے ساتھ میرا سفر اٹوٹ ہے عثمان بزدار اب پہلے سے بہت بہتر پوزیشن میں ہیں انہوں نے سب کچھ کور کرلیا ہے ۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ رپورٹ کی جو میں نے با ت کی تھی وہ گندم پر تھی گندم کی رپورٹ کا پتہ بھی لگ گیا کوئی کرائسس نہیں تھی ایک ہفتے کا تھا اور صوبائی گورنمنٹ ۔ مزے کی بات یہ ہے کہ جب سیزن ختم ہوگا اور نئی فصل آرہی ہوگی تو آٹھ لاکھ ٹن ذخیرہ میں موجود ہوگی یہ کوئی کرائسس نہیں تھی۔ چینی کے حوالے سے میں نے ہر چیز کی وضاحت کی ہے جو انکوائری کمیٹی بنی ہے بہت اچھا ہوا ہے دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہونا چاہیے جو ہوجائے گا وزیراعظم پر بھی دبائو ہے لوگ کہتے ہیں کہ ان لوگوں کی وجہ سے آپ انکوائری نہیں کروارہے تو اچھی بات ہے لوگوں کے منہ بند ہوں گے۔ یہ کہنا صحیح نہیں ہے کہ عمران خان کا مجھ پر اعتماد کم ہوگیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں