نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کیلئے عدالت سے رجوع کریں گے، راجہ بشارت

لاہور(سی این پی)وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا ہے کہ کابینہ نے نواز شریف کی ضمانت میں توسیع سے انکار کیا ہے، نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کیلئے عدالت سے رجوع کریں گے، 16 ہفتے گزرنے کے باوجود کوئی خاطر خواہ جواب نہیں ملا۔وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا اجلاس میں نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کا معاملہ زیر بحث آیا، نواز شریف کو کچھ شرائط پر ضمانت دی گئی تھی، میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کی رپورٹس پر عدم اعتماد کا اظہار کیا، نواز شریف کی طرف سے ضمانت میں توسیع کی درخواست دی گئی تھی، وزیراعلی پنجاب نے موجودہ رپورٹس پر کمیٹی قائم کی، کمیٹی نے 3 روز تک اجلاس کیے اور رپورٹس کا جائزہ لیا، قانونی اور طبی بنیادوں پر ضمانت میں توسیع نہیں ہوسکتی، نواز شریف 16 ہفتے بعد بھی کسی ہسپتال میں داخل نہیں ہوئے۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا ہسپتال میں داخل نہ ہونے کا مطلب معاملہ سنجیدہ نہیں، رپورٹس کے مطابق نواز شریف سفر کے قابل ہی نہیں تھے، مگر وہ 16 ہفتے گزرنے کے باوجود ہسپتال داخل نہیں ہوئے، میں نے کبھی نہیں کہا تھا نواز شریف کو علاج کیلئے بیرون ملک بھیجیں۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا ڈاکٹر عدنان کے مطابق کوئی آپریشن نہیں ہو رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں