جنوبی کوریا نے گزشتہ ماہ امریکہ سے 1.43 ملین ٹن خام تیل درآمد کیا

سیئول(سی این پی)جنوبی کوریا کی امریکی خام تیل کی درآمدات میں اگست کے دوران 61.4 فیصد اضافہ، ایران سے تیل کی درآمد صفر رہی جس کی وجہ اس پر عائد واشنگٹن کی پابندیاں ہیں۔محکمہ کسٹم کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا نے اگست کے دوران امریکہ سے 1.43 ملین ٹن (3 لاکھ 48 ہزار 562 بیرل)خام تیل درآمد کیا جو کہ اگست 2018 کے مقابلے میں 61.4 فیصد زیادہ ہے۔دوسری جانب کوریا کی ایرانی تیل کی درآمد اگست کے دوران صفر رہی جس کی وجہ ایران پر عائد امریکی پابندیاں ہیں۔یاد رہے کہ جنوبی کوریا ماضی میں ایرانی تیل کے بڑے خریداروں میں شامل تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں