مالی سال 2018-19 کے دوران لوہے اور سٹیل سکریپ کی درآمدات 198 ارب روپے تک بڑھ گئیں

اسلام آباد (سی این پی)لوہے اور سٹیل کے سکریپ کی قومی درآمدات میں 13.86 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس)کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال 2018-19 کے دوران لوہے اور سٹیل سکریپ کی درآمدات 198 ارب روپے تک بڑھ گئیں جبکہ مالی سال 2017-18 کے دوان 174 ارب روپے کی درآمدات کی گئی تھیں۔اس طرح مالی سال 2017-18 کے مقابلہ میں گزشتہ مالی سال 2018-19 کے دوران لوہے اور سٹیل سکریپ کی ملکی درآمدات میں 24 ارب روپے یعنی 13.86 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں