31ویں ایڈ ایشیا 2019 ،دسمبر میں لاہور میں ہوگی

اسلام آباد(سی این پی)31 ویں ایڈ ایشیا 2019 دسمبر 2019 میں لاہور میں منعقد ہوگی ۔ ایڈ ایشیا آرگنائزنگ کمپنی کے چیئرمین سرمد علی نے کہا ہے کہ چار روزہ عالمی نمائش 2 تا 5 دسمبر 2019 کو لاہور میں منعقد ہوگی۔ایڈ ایشیا نمائش براعظم ایشیا میں منعقد ہونے والی سب سے قدیم نمائش ہے جو 1958 سے منعقد کی جارہی ہے اور ایشین فیڈریشن آف ایڈورٹائیزنگ ایسوسی ایشن نمائش کا انعقاد کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایڈ ایشیا کا انعقاد دوسری مرتبہ ہورہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 30 سال کے بعد دوسری مرتبہ عالمی نمائش کی میزبانی پاکستان کیلئے باعث اعزاز ہے جس سے قومی معیشت کی ترقی اور فروغ میں مدد ملے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں