رواں سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران اسلامی بینکاری کے اثاثہ جات کے حجم میں 7.3 فیصد کا اضافہ

اسلام آباد(سی این پی)اسلامی بینکاری کے شعبہ کے اثاثہ جات بینکاری کے شعبہ کے مجموعی اثاثہ جات کے 14.4 فیصد تک بڑھ گئے ہں۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جون 2018 کے اختتام پر اسلامی بینکنگ کی صنعت کے اثاثے بینکاری کی صنعت کے مجموعی اثاثہ جات کے 12.9 فیصد تھے جو گزشتہ مالی سال 2018-19 کے اختتام پر 14.4 فیصد تک پہنچ گئے۔رواں سال 2019 کی دوسری سہ ماہی کے دوران اسلامی بینکاری کے اثاثہ جات کے حجم میں 7.3 فیصد کا اضافہ ہونے سے اثاثہ جات کی مالیت 2.99 کھرب روپے تک بڑھ گئی جو پہلی سہ ماہی کے اختتام پر 2.79 کھرب روپے تھے ، ایس بی پی کے مطابق گزشتہ مالی سال کے اختتام پر اسلامی بینکاری کے شعبہ کے ڈیپازٹس میں بھی 9.8 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور ان کا حجم 241 ارب روپے تک بڑھ گیا جومالی سال 2017-18 کے اختتام پر 216 ارب روپے تھا ۔رپورٹ کے مطابق اسلامی بینکاری کے شعبہ میں ترقی کے وسیع امکانات موجود ہیں اور صارفین روایتی بینکاری کے شعبہ میں ترقی کے وسیع امکانات موجود ہیں اور صارفین روایتی بینکاری کی بجائے اسلامی بینکاری کی سہولیات /خدمات سے استفادہ کو ترجیح دیتے ہیں جس کی وجہ سے گزشتہ چند سال کے دوران شعبہ کی شرح نمو میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں