اسلام آباد(سی این پی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے کرونا وائرس کے پیش نظر 408 قیدیوں کی مشروط ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈی جی اے این ایف، چیف کمشنر اسلام آباد، انسپکٹر جنرل پولیس پر مشتمل کمیٹی قائم کر دی۔ عدالت نے کہا کمیٹی کیسز کو الگ الگ دیکھ کر مطمئن ہو کر فیصلہ کرے، قیدیوں کی جانب سے کمیٹی کو مطمئن کرنا ضروری ہوگا، اگر کمیٹی مطمئن نہ ہو تو قیدی رہا نہیں ہو سکیں گے۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا امریکہ میں بھی قیدیوں کو رہا کیا جا رہا ہے، اس صورت حال میں قیدیوں کو آئیسولیشن میں نہیں رکھا جا سکتا۔ ڈی سی اسلام آباد نے کہا پولیس کے حوالے سے کچھ اعتراضات ہیں ان کو سن لیا جائے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا قیدیوں کو بھی زندہ رہنے کا حق ہے، چیلنجنگ ٹائم ہے اس وقت بڑے فیصلے کرنے ہوتے ہیں، خواتین کو ابھی اس صورت حال میں جیل میں رکھنا ٹھیک نہیں،
سردار محمد لطیف خان کھوسہ کے گھرپر شوگرفری پاکستان پروگرام کیمپ کاانعقاد
ناظمہ صوبہ جنوبی پنجاب شازیہ سیال اور ناظمہ صوبہ خیبر پختونخواہ عائشہ سید اور دیگر نے اپنی ذمہ داریوں کا حلف اٹھا لیا-
شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری
برطانوی ہائی کمشنر کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات
اسحاق ڈار چین کا 4 روزہ دورہ کرینگے
زرتاج گل نام ای سی ایل سے نکلوانے کیلئے عدالت پہنچ گئیں
اسلحہ کی بڑی کھیپ پکڑی گئی، 2 افراد گرفتار
پرتگال میں پاکستانی ریسرچ سکالر ڈکیتی کے دوران قتل
پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش اور آندھی کا الرٹ جاری
وزیراعلی پنجاب نے 7 لاکھ طلبہ کو عینک اور ہیرنگ ایڈ فراہم کرنے کی منظوری دے دی