لاہور(سی این پی)فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ یوسی سطح پر کرونا سے بچا ئوکی آگاہی مہم چلا رہے ہیں، احتیاط سے کرونا وائرس کا پھیلائو کم کیا جاسکتا ہے، مزدور طبقے کو ریلیف کیلئے حکومت لائحہ عمل طے کر رہی ہے۔وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں کہا کہ بزدار حکومت نے عوام کے وسیع تر مفاد میں لاک ڈائون کا فیصلہ کیا، گھر رہیں، محفوظ رہیں موبائل آگاہی مہم کا آغاز کیا ہے، ہمارے ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر پیرا میڈیکل سٹاف خطِ اول پر کرونا کے خلاف جہاد کر رہے ہیں، کرونا وائرس کے خلاف جنگ پاکستان کے بقا کی جنگ ہے۔فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا وزیرِ اعظم عمران خان کی ہدایات کی روشنی میں پی ٹی آئی دیگر سیاسی جماعتوں کو ساتھ لیکر چلنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، امید ہے اپوزیشن بھی حکومت کے ساتھ ملکر خدمت کی سیاست کرے گی
سردار محمد لطیف خان کھوسہ کے گھرپر شوگرفری پاکستان پروگرام کیمپ کاانعقاد
ناظمہ صوبہ جنوبی پنجاب شازیہ سیال اور ناظمہ صوبہ خیبر پختونخواہ عائشہ سید اور دیگر نے اپنی ذمہ داریوں کا حلف اٹھا لیا-
شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری
برطانوی ہائی کمشنر کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات
اسحاق ڈار چین کا 4 روزہ دورہ کرینگے
زرتاج گل نام ای سی ایل سے نکلوانے کیلئے عدالت پہنچ گئیں
اسلحہ کی بڑی کھیپ پکڑی گئی، 2 افراد گرفتار
پرتگال میں پاکستانی ریسرچ سکالر ڈکیتی کے دوران قتل
پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش اور آندھی کا الرٹ جاری
وزیراعلی پنجاب نے 7 لاکھ طلبہ کو عینک اور ہیرنگ ایڈ فراہم کرنے کی منظوری دے دی