اسلام آباد(سی این پی)پاکستان ایران پر پابندیاں اٹھانے کے لیے سفارتی سطح پر سرگرم ہوگیا، فرانس سے رابطہ کر کے کورونا وبا کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایران پر پابندیاں ختم کرنے میں تعاون کی اپیل کی ہے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جان ایو لودریان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وبا پھوٹنے کی وجہ سے ایران کی صورت حال انتہائی تشویشناک ہے، ایران میں تیزی سے پھیلتی اس وبا کو نہ روکا گیا تو پورے خطے پر اس کے منفی اثرات مرتب ہوں گے، انسانی ہمدردی کے تحت معاشی پابندیاں فوری ہٹائی جائیں تاکہ ایرانی حکومت وسائل وبا سے نمٹنے پر خرچ کرسکے۔ فرانسیسی وزیر خارجہ نے ایران پر عائد پابندیوں کا معاملہ آئی ایم ایف اور جی 20 میں اٹھانے کا عندیا دیا۔شاہ محمود قریشی نے فرانسیسی وزیر خارجہ کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا، لاک ڈائون، کورونا وبا کے باعث محصور کشمیریوں کی حالت زار، خوراک اور ادویات کی قلت سے آگاہ کیا۔ وزیر خارجہ نے فرانس میں مقیم کورونا وائرس سے متاثرہ 13 پاکستانیوں کی بروقت طبی امداد پر فرانسیسی وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا
سردار محمد لطیف خان کھوسہ کے گھرپر شوگرفری پاکستان پروگرام کیمپ کاانعقاد
ناظمہ صوبہ جنوبی پنجاب شازیہ سیال اور ناظمہ صوبہ خیبر پختونخواہ عائشہ سید اور دیگر نے اپنی ذمہ داریوں کا حلف اٹھا لیا-
شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری
برطانوی ہائی کمشنر کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات
اسحاق ڈار چین کا 4 روزہ دورہ کرینگے
زرتاج گل نام ای سی ایل سے نکلوانے کیلئے عدالت پہنچ گئیں
اسلحہ کی بڑی کھیپ پکڑی گئی، 2 افراد گرفتار
پرتگال میں پاکستانی ریسرچ سکالر ڈکیتی کے دوران قتل
پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش اور آندھی کا الرٹ جاری
وزیراعلی پنجاب نے 7 لاکھ طلبہ کو عینک اور ہیرنگ ایڈ فراہم کرنے کی منظوری دے دی