پٹرول70روپے سستا، شرح سود3سے4 فیصد کم، شہباز شریف نے بڑے مطالبات کر دیے،تفتان میں زائرین کیلئے انتظامات نہ کرناسنگین غلطی قرار دے دیا

لاہور(سی این پی) قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی شہبازشریف نے حکومت سے اہم ترین مطالبات کیے ہیں کہ کورونا ٹیسٹ کی مفت سہولت ، شرح سود میں تین سے چار فیصد کمی ،پٹرول70روپے سستا کیا جائے۔مسلم لیگ ن صدر شہبازشریف ویڈیو لنک کے ذریعے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ کورونا سے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی ہے ،حکومت جیلوں میں کورونا کی روک تھام کیلئے اقدامات اٹھائے،موجودہ حالات میں ایسی بات نہیں کرنی چائے جس سے تقسیم بڑھے،انہوں نے کہاکہ نوازشریف نے پیغام دیا ہے کہ وہ پاکستانی عوام کیلئے دعاگو ہیں۔شہبازشریف نے کہا کہ قومی سلامتی کے تقاضو ں کو پیش نظر سیاست کرنابڑا گناہ ہوگا،تمام سیاسی اکابرین نے مطالبہ کیا کہ فوری لاک ڈائون کی جانب جانا چاہئے،پنجاب حکومت نے گزشتہ روز لاک ڈائون کا اعلان کیا،دیر آئے درست آئے،وقت کا تقاضا ہے ہم اس چیلنج کو موقع پر تبدیل کرکے ایک قوم بن جائیں۔شہبازشریف نے مطالبہ کیا کہ نیشنل ٹاسک فورس میں سیاسی جماعتوں کو بھی نمائندگی دی جائے ، ن لیگ کی طرف سے دس ہزار سیفٹی کٹس ڈاکٹرایسوسی ایشن کے حوالے کی جائیں گی ، جہاں سے جان بچانے کے آلات ملتے ہیں، فوری لفٹ کیا جائے ۔ صدر مسلم لیگ ن نے مزید کہا موجودہ صورتحال میں غریب عوام سخت پریشان ہے، حکومت غریب افراد کی امداد کیلئے پلان لائے، اضافی وینٹی لیٹرز سمیت دیگر طبی آلات کی فوری فراہمی کا اہتمام کیا جائے، حکومت کے اچھے اقدامات کی تعریف، غلطی پر اصلاح کی بات کرنا ہوگی، وائرس کے خاتمے تک دیہاڑی دار افراد کو وظیفہ دیا جائے، حکومت تیل کی قیمتوں میں 70 سے 80 روپے کم کرے۔شہباز شریف نے کہا ہمیں اپنے پاس موجود وسائل کو استعمال کرنا ہوگا، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی امدادی رقم میں اضافہ کیا جائے، مجھے یقین ہے انشااللہ ہم اس بحران سے نکل آئیں گے، ای او بی آئی کے فنڈز کو بھی امدادی کاموں میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی نے کہاکہ ذاتی انا اور پسند ناپسند سے نکل کر متحدہوجائیں اور آگے بڑھیں ،کوروناچیلنج کا بھرپور مقابلہ کریں گے اور اس مسئلے سے نکل جائیں گے،انہوں نے کہاکہ تفتان میں زائرین کیلئے انتظامات نہ کرنے کی سنگین غلطی سامنے آئی ،بہتر انتظامات ہوتے تو پاکستان میں وائرس کاایسا شدید حملہ نہ ہوتا۔انہوں نے کہاکہ کورونا کی تاحال کوئی دوا نہیں ،بس احتیاطی تدابیر پر عمل کرناہوگا،تمام پارٹی ورکرز اورعوام قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں چاروں وزرائے اعلی شراکت داری کے ساتھ لائحہ عمل طے کریں ،انہوں نے کہاکہ نیشنل ٹاسک فورس میں تمام سیاسی جماعتوں کو نمائندگی دی جائے ،حکومت فی الفور مشترکہ مفادات کونسل کا ااجلاس طلب کرے،جہازو کو ان ممالک میں بھیجا جائے جہاں سے طبی آلات مل سکتے ہیں وینٹی لیٹر اورسیفی کٹس سمیت تمام مطلوبہ آلات درآمد کئے جائیں، پارٹی کی جانب سے 10 ہزار حفاظتی کٹس فراہم کریں گے، قرنطینہ سنٹرز کو شہروں سے باہر منتقل کیاجائے ،عوام کوروناٹیسٹ کی سہولت مفت فراہم کی جائے صاحب حیثیت اور امیر آدمی اس مشکل وقت میں سامنے آئیں غریبوں کے ٹیسٹ مفت کرانا حکومت کی ذمہ داری ہے،

اپنا تبصرہ بھیجیں