لاہور(سی این پی) وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں مسافر ٹرینیں بند کرنے کے وزارت ریلوے کے فیصلے کی منظوری دے دی۔وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی زیرصدارت ویڈیو لنک کے ذریعے ریلوے ہیڈکوارٹر لاہور میں اجلاس ہوا جس میں ریلوے افسران نے کورونا وائرس کے حوالے سے ریلوے آپریشن کی موجودہ صورتحال پرسفارشات پیش کیں۔اجلاس میں ملک بھر میں ریلوے آپریشن معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کے تحت ملک میں ٹرین آپریشن 31 مارچ تک معطل کیا گیا اور اس سلسلے میں ایک نوٹی فکیشن بھی جاری کیا گیا جسے چند منٹوں میں ہی واپس لے لیا گیا۔تاہم کچھ دیر بعد وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں مسافر ٹرینوں کی بندش کے وزارت ریلوے کے فیصلے کی منظوری دے دی۔ریلوے نے ٹرینوں کی بندش کا نوٹیفکیشن اپنے آفیشل پیج پر جاری کر دیا جس کے مطابق ٹرین آپریشن 31 مارچ تک ملتوی کیا گیا ہے اور آج رات 12 بجے سے کوئی نئی مسافر ٹرین نہیں چلے گی۔واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر محکمہ ریلوے نے اب تک 44 ٹرینیں بند کردی ہیں،
بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے 2 پہلو ہیں، مولانا فضل الرحمان
وزیر اعلیٰ پنجاب سے کورین سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور
زہر خورانی سے خاتون سمیت 3 بچیاں جاں بحق
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر خشک اور گرم رہے گا
پاکستان کا مستقبل روشن ہے اورخطے کا اگلا ٹیک حب بننے کی جانب گامزن ہے،مسعودخان
باردانہ کے حصول میں مشکلات دور کرنے کیلئے قومی غذاتی تحفظ کمیٹی قائم
کالعدم تنظیم کے دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
سعودی سرمایہ کاروں کا وفد آج پاکستان پہنچے گا
وزیراعظم اور بلاول کی اہم ملاقات، پیپلزپارٹی کا وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ
دہشتگردوں کے ٹھکانے تباہ، 6 شدت پسند ہلاک