کورونا سے بچائو، بلوچستان میں لاک ڈائون پر عملدرآمد شروع

کوئٹہ(سی این پی)بلوچستان میں کورونا وائرس کا پھیلائوروکنے کے لیے صوبے بھر میں2 ہفتوں کے لیے لاک ڈائون پر عملدرآمد شروع کردیا گیا۔محکمہ داخلہ کے اعلامیہ کے مطابق صوبائی حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلا کو روکنے کے لیے 2 ہفتوں کے لاک ڈائون کا فیصلہ کرتے ہوئے نئی پابندیاں عائد کی ہیں۔حکومت بلوچستان نے حفاظتی اقدامات کے تحت کوئٹہ اور صوبے بھر میں شہریوں کی کسی بھی قسم کی نقل و حرکت، مذہبی و سماجی سمیت ہر قسم کی تقریبات پر پابندی عائد کردی ہے۔اس کے علاوہ تمام پبلک و نجی دفاتر بھی 2 ہفتوں کے لیے بند رہیں گے تاہم ضروری سروس کے حامل افراد اس پابندی سے مستثنی ہوں گے۔محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق صوبے میں لاک ڈائون 24 مارچ کی دوپہر 12 بجے سے 7 اپریل کی دوپہر 12 بجے تک نافذ العمل رہے گا،

اپنا تبصرہ بھیجیں