اسلام آباد(سی این پی)قومی ائیرلائن (پی آئی اے)نے چھوٹے روٹس پر فلائٹ آپریشن جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔پی آئی آے کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق چھوٹے روٹس کی پروازوں میں کوئٹہ، گوادر، بہاولپور، رحیم یارخان اورملتان سے لاہور اور اسلام آباد کے لیے پروازیں بھی شامل ہیں، ان تمام پروازوں کا شیڈول تبدیل نہیں کیا گیا جب کہ کراچی اور سکھر کے لیے تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور ، اسلام آباد، گلگت ،گوادر، بہاولپور، رحیم یار خان اور ملتان کے لیے چھوٹے اے ٹی آر جہاز استعمال ہوتے ہیں، اس لیے یہ تمام پروازیں شیڈول کے مطابق اپنے روٹس پر روانہ ہوں گی۔واضح رہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے لاک ڈائون کے بعد کراچی اور سکھر ائیرپورٹ مقامی پروازیں کے لیے بند کردیے گئے ہیں۔
دہشتگردوں کے ٹھکانے تباہ، 6 شدت پسند ہلاک
فیصل کریم کنڈی نے بطورگورنرخیبرپختونخوا حلف اٹھالیا
پنجاب بیورو کریسی میں اکھاڑ پچھاڑ
پی آئی اے کے حج آپریشن کا آغاز 9 مئی سے ہوگا
ٹیکس ریٹرن فائنل نہ کرنے والوں کی سم بلاک کرنے کی تجویز مسترد
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا صوبے میں مفت ادویات کی فراہمی کا اعلان
احتجاجی تریک میں شرکت کا فیصلہ مجلس شوریٰ کریگی، امیر جماعت اسلامی کا اپوزیشن کو جواب
پوری قوم کو ایف بی آر کے محنتی اور قابل افسران پر فخر ہے، وزیراعظم
سردار سلیم پنجاب، فیضل کریم کنڈی خیبرپختونخوا اور خان مندوخیل گورنر بلوچستان تعینات
ڈبلیو ایچ او کی ریجنل ڈائریکٹر کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات