گلگت بلتستان(سی این پی) پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید 4 مریض صحتیاب ہوگئے، جن میں 2مریضوں کا تعلق گلگت اور 2 کا تعلق اسکردو سے ہے۔تفصیلات کے مطابق ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے تصدیق کی ہے کہ گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے 4 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں ، جن میں سے 2 مریضوں کا تعلق گلگت اور 2 کا تعلق اسکردو سے ہے۔اس سے قبل گلگت سے تعلق رکھنے والے2مریض پمز میں صحت یاب ہوئے تھے۔خیال رہے پاکستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 892ہوگئی جبکہ وائرس سے اب تک 6مریض جاں بحق ہوچکے ہیں، خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے 3افراد جاں بحق ہوئے،کراچی اور بلوچستان میں ایک ایک مریض جاں بحق ہوا جبکہ گلگت بلتستان میں کورونا کیخلاف کام کرنے والے ڈاکٹرجاں بحق ہوا۔کورونا وائرس سے سب سے زیادہ سندھ متاثر ہوا ہے،سندھ میں 399،پنجاب میں 249،بلوچستان میں 110،گلگت بلتستان میں 80،خیبرپختونخوا میں38،اسلام آباد میں 15اورآزادکشمیر میں کورونا وائرس کا ایک کیس رپورٹ ہوا جبکہ ملک میں کوروناوائرس سے متاثرہ6مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ترجمان سندھ حکومت کے مطابق سندھ میں 4 مریض صحت یاب ہوئے ہیں، جن میں سے 3 کا تعلق کراچی اور ایک کا حیدرآباد سے ہے جب کہ ایک مریض انتقال کرچکا ہے۔گلگت بلتستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ کیسز کی تعداد 80 ہوگئی ہے، ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق کے مطابق ضلع نگر میں 34، اسکردو میں 16، گلگت اور شِگر میں 13، 13، کھرمنگ میں 3 اور استور میں ایک کیس رپورٹ ہوا ہے،
گندم خریداری معاملہ، پاسکو کے ایم ڈی اور جی ایم پروکیورمنٹ معطل
پاکستان کی سپورٹ جاری رکھیں گے، آئی ایم ایف چیف مشن چیف
حکومت کا حساس اور خفیہ معلومات کی غیر مجاز تشہیر کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
آزاد کشمیر، ہڑتال جاری، کھانے پینے کی اشیاء کی قلت
کراچی ائیرپورٹ سے روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کا باقاعدہ آغاز ہوگیا
پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس آج ہو گا
سراپا شفقت و عنایت ماؤں کی عظمت کو سلام، مریم نواز
آزاد کشمیر کشیدہ صورتحال، متعدد شہروں میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس معطل
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج مائوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 18 سے 22 مئی تک آذربائیجان کا دورہ کریں گے