دیر میں برفباری، آزاد کشمیر میں بارش جاری

اسلام آباد(سی این پی)خیبر پختونخوا کے ضلع دیر میں بارش اور برفباری سے موسم سرد ہوگیا جبکہ آزاد کشمیر میں بھی بارش کا سلسلہ گزشتہ رات سے جاری ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق لواری اور کمراٹ میں 4 انچ برف باری پڑچکی ہے جس کے باعث درجہ حرارت چھ ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔بارشوں کا حالیہ سلسلہ یکم اپریل تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔مظفرآباد اور وادی نیلم سمیت بالائی علاقوں میں بھی بارش ہو رہی ہے جس سے موسم سرد ہوگیا ہے،

اپنا تبصرہ بھیجیں