وزیراعظم کی رہائش گاہ کے قریب فائرنگ، 10 افراد گرفتار

اسلام آباد(سی این پی)اسلام آباد میں وزیراعظم کی رہائش گاہ بنی گالہ کے قریب دو گروپوں کی ایک دوسرے پر فائرنگ کرنے پر پولیس نے 10 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا۔فائرنگ کا واقعہ وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ سے چند کلو میٹر دور پیش آیا۔بنی گالہ میں ایک پہاڑی پر قبضے کیلئے دو گروپوں میں جھگڑا ہوا جس پر دونوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ شروع کر دی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور 10 سے زائد ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا۔فراز محمود ولد سخی محمد کی مدعیت میں طالب عباسی اور اس کے 11 ساتھیوں کیخلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا۔درخواست گزار کا موقف ہے کہ زمین 20 سال سے ان کی ملکیت ہے۔ مخالفین نے اسلحے کے زور پر قبضے کی کوشش کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں