کروناوائرس، بلوچستان کی عدالتوں میں 4روز کیلئے عام تعطیل

کوئٹہ(سی این پی)کرونا وائرس کے پھیلا ئوکے خطرے کے پیش نظر بلوچستان کی عدالتوں میں 4 روز کیلئے عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔بلوچستان ہائی کورٹ کے ایک اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نے کرونا وائرس کے پھیلا ئوکے خدشے اور زیادہ سے زیادہ سماجی فاصلے کو یقینی بنانے کے پیش نظر عدالت عالیہ کوئٹہ اور اس کے تمام بینچز بمقام سبی، مکران اور تربت بشمول تمام بلوچستان ڈسٹرکٹ کورٹس اور تمام وفاقی و صوبائی اسپیشل کورٹس /ٹربیونلز میں 24 مارچ تا 28 مارچ عام تعطیل کا اعلا ن کر دیا۔ایک اور اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کے حکم پر ہائی کورٹ بشمول سبی بینچ، مکران بمقام تربت بینچ، ڈسٹرکٹ جوڈیشری بلوچستان اور تمام وفاقی اور صوبائی کورٹس اور دفاتر میں ہفتہ کے روز تعطیل ہوا کرے گی جبکہ دفتری اوقا ت سوموار تا جمعرات صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک مقرر کر دیے گئے ہیں جبکہ اس دوران 1 بجے تا ڈیڑھ بجے دن کھانے اور نماز کا وقفہ ہوگا۔اس طرح جمعہ کے روز دفتری اوقات صبح 8 سے شام 4 بجے تک رہیں گے جبکہ اس دوران ساڑھے 12 بجے تا 2 بجے کھانے اور نماز جمعہ کا وقفہ ہوگا۔ ہفتہ اور اتوار تعطیل ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں