کرونا، مردان کی یونین کونسل میں39افرادکے ٹیسٹ مثبت نکلے

مردان(سی این پی)وزیر صحت خیبر پختونخوا نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مردان کی یونین کونسل میں 46 میں سے39 افراد کے کرونا ٹیسٹ کے نتائج مثبت آئے ہیں۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیرصحت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق مردان کی یونین کونسل منگا کرونا سے سب سے زیادہ متاثر ہے، ٹیسٹ کیے گئے 46 افراد میں سے 39 کے ٹیسٹ مثبت آئے۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ خیبر پختونخوا میں پہلی کرونا وائرس سے ہلاکت بھی اسی یونین کونسل سے رپورٹ ہوئی تھی۔ متاثرہ شخص کی غیر احتیاطی کے بعد پوری یونین کونسل سیل کردی گئی تھی۔مردان کی یوسی منگا میں عمرہ کرکے وطن واپس آنے والے شخص میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی، جس نے یونین کونسل میں کئی افراد سے ملاقاتیں بھی کی تھیں۔ 50 سالہ متاثرہ شخص گزشتہ ہفتے بدھ کے روز ڈسٹرکٹ اسپتال میں انتقال کرگیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں