ہم پاکستانیوں کا اپنے شہریوں کی طرح خیال رکھ رہے ہیں،ترک وزیر خارجہ

اسلام آباد(سی این پی)ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اولو کا کہنا ہے کہ ہم پاکستانیوں کا اپنے شہریوں کی طرح خیال رکھ رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ترک ہم منصب میولوت چاوش اولو سے رابطہ کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے کرونا پھیلائو کو روکنے، عالمی چیلنجز سے نمٹنے پرگفتگو کی۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے عالمی وبا کے پھیلائو کیخلاف ترکی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ترک عوام سے اظہار یکجہتی کیا۔ شاہ محمود قریشی نے ترکی میں پھنسے 26 پاکستانیوں کی جلد وطن واپسی کا معاملہ بھی اٹھایا۔ترک وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم پاکستانیوں کا اپنے شہریوں کی طرح خیال رکھ رہے ہیں، فلائٹس بحال ہونے پر جلد پاکستانیوں کو اپنے ملک روانہ کر دیا جائیگا۔اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بنگلہ دیشی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ کیا تھا۔ وزرائے خارجہ نے کرونا پھیلا ئوروکنے کے لیے عالمی چیلنج سے نمٹنے پر تبادلہ خیال کیا تھا۔اس موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان کرونا پھیلائو کو روکنے کے لیے تمام ممکنہ حفاظتی اقدامات اٹھا رہا ہے۔انہوں نے اپنے ہم منصب کو بتایا تھا کہ پاکستان میں مقیم بنگلا دیشی شہریوں کا ہر ممکن خیال رکھا جا رہا ہے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ترقی پذیر ممالک کو معاشی سہولت کی فراہمی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں