پارک لین ریفرنس، زرداری پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی موخر

اسلام آباد(سی این پی)سابق صدر آصف زرداری پر پارک لین ریفرنس میں فرد جرم عائد کرنے کے لیے عدالتی کارروائی کو موخر کردیا گیا۔اسلام آباد کی احتساب عدالت نے گزشتہ روز سابق صدر آصف زرداری پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے عدالتی کارروائی مکمل کرنا تھی اور عدالت نے اس سلسلے میں پارک لین ریفرنس کے ملزمان کو بھی طلب کررکھا تھا۔آصف زرداری کی جانب سے ان کے وکیل لطیف کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے تاہم جج کے چھٹی پر ہونے کے باعث سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کردی گئی اور فرد جرم عائد کرنے کے لیے عدالتی کارروائی کو 27 اپریل تک موخر کردیا گیا۔اس کے علاوہ آصف زرداری اور فریال تالپور سمیت دیگر ملزمان کے خلاف منی لانڈرنگ و جعلی بینک اکائونٹس کیس کی سماعتیں بھی 27 اپریل تک ملتوی کردی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں