شہری گھروں میں نہ بیٹھے تو ایک ماہ تک کرفیو لگا سکتے ہیں،وزیر ٹرانسپورٹ سندھ

کراچی(سی این پی)وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ کا کہنا ہے کہ اگر شہری گھروں میں نہ بیٹھے تو ایک ماہ تک کرفیو لگا سکتے ہیں۔وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ سندھ حکومت لوگوں کو کورونا وائرس سے بچانا چاہتی ہے لیکن کچھ لوگ لاک ڈائون کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔اویس قادر شاہ نے کہا کہ وزیر اعلی سندھ سے گزارش کروں گا کہ مزید سخت اقدامات کریں، مراد علی شاہ سے درخواست ہے کہ صوبے میں کرفیو نافذ کریں۔وزیر ٹرانسپورٹ سندھ نے کہا کہ شہری گھروں میں نہ بیٹھے تو ایک ماہ تک کرفیو لگا سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ دیہاڑی دار مزدوروں کو راشن دیں گے، ٹول فری نمبر جاری کر دیا ہے۔خیال رہے کہ سندھ حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلا ئوکو روکنے کے لیے پور ے صوبے میں 23 مارچ سے لاک ڈائون کر رکھا ہے، اس دوران تمام تجارتی مراکز، پارکس اور تفریحی مقامات بند ہیں جب کہ دفاتر اور ٹرانسپورٹ بھی بند کر دی گئی ہے۔حکومت کی جانب سے عوام کے گھروں پر رہنے اور سماجی فاصلہ اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں