اسلا م آباد(سی این پی)پاکستان میں سعودی سفیر نے کہا ہے کورونا وائرس کی وبا کے باوجود حج منسوخی کا ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا اور اگر اس طرح کا فیصلہ کیا گیا تو سعودی حکومت اسے بروقت حاجیوں تک پہنچائے گی۔یہ بات پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے ایک انٹرویو میں بتائی۔ انہوں نے کہا میں سب کو یقین دہانی کروانا چاہوں گا کہ خدائے بزرگ و برتر نے ہماری دانشمندانہ حکومت کو حرمین شریفین اور اللہ کے مقدس گھر حاضر ہونیوالے حجاج کی خدمت کی توفیق بخشی ہے اور یہ (حکومت)بلاشبہ ہمیشہ ہر سال حجاج کیلئے بہترین خدمات پیش کرنے کی کوشش کرتی ہے اور ان کے تحفظ کیلئے بھی ہمیشہ کوشاں رہتی ہے، میں آپ کو پھر یقین دلاتا ہوں کہ حج کو منسوخ کرنے کا کوئی فیصلہ اب تک بالکل نہیں کیا گیا۔اس سوال پر کہ پاکستان میں سعودی اقامہ رکھنے والے کئی لوگ پروازوں کی منسوخی کی وجہ سے سعودی عرب واپس نہیں جا سکے تو کیا ان کی نوکری محفوظ رہے گی۔ سعودی سفیر کا کہنا تھا ایسے تمام لوگ جن کے پاس نافذ العمل اقامہ اور قانونی ایگزٹ موجود ہے وہ پروازوں کی بحالی کے بعد واپس سعودی عرب جا سکیں گے،
دہشتگردوں کے ٹھکانے تباہ، 6 شدت پسند ہلاک
فیصل کریم کنڈی نے بطورگورنرخیبرپختونخوا حلف اٹھالیا
پنجاب بیورو کریسی میں اکھاڑ پچھاڑ
پی آئی اے کے حج آپریشن کا آغاز 9 مئی سے ہوگا
ٹیکس ریٹرن فائنل نہ کرنے والوں کی سم بلاک کرنے کی تجویز مسترد
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا صوبے میں مفت ادویات کی فراہمی کا اعلان
احتجاجی تریک میں شرکت کا فیصلہ مجلس شوریٰ کریگی، امیر جماعت اسلامی کا اپوزیشن کو جواب
پوری قوم کو ایف بی آر کے محنتی اور قابل افسران پر فخر ہے، وزیراعظم
سردار سلیم پنجاب، فیضل کریم کنڈی خیبرپختونخوا اور خان مندوخیل گورنر بلوچستان تعینات
ڈبلیو ایچ او کی ریجنل ڈائریکٹر کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات