سنگاپور میں مقیم پاکستانیوں نے کورونا کی حفاظتی کٹس عطیہ کیں،زلفی بخاری کا ٹویٹ

اسلام آباد(سی این پی )وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز زلفی بخاری نے کہا ہے کہ سنگاپور میں مقیم پاکستانیوں نے بطور عطیہ 2800 مکمل حفاظتی کٹس، 1500 چشمے، 400 چہرے کے ماسک پاکستان بھجوائے ہیں۔ اپنے ٹویٹ پیغام میں زلفی بخای نے کہا کہ سارا امدادی سامان این ڈی ایم اے کے حوالہ کر دیا گیا ہے۔ زلفی بخاری نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے تعاون کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں