حکومت نے سرکاری ملازمین کو فوری تنخواہ اور پنشن دینے کی منظوری دے دی

اسلام آباد(سی این پی ) حکومت نے سرکاری ملازمین کو فوری تنخواہ اور پنشن دینے کی منظوری دے دی، ذرائع کا کہنا ہے کہ تنخواہیں اور پنشن 27 مارچ تک ادا کردی جائیں گی۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث فوری تنخواہوں اورپنشن دینے کی منظوری دے دی،ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ تنخواہیں،پنشن جمعہ تک اکانٹس میں منتقل ہوجائیں گی۔ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایات پر سرکاری ملازمین کو فوری تنخواہیں اور پنشن ادائیگیاں کی جائیں گی، مشیر خزانہ نے فوری پے رول بنانے کی ہدایت کردی۔وفاقی حکومت کی طرف سے سرکاری ملازمین کے لیے تنخواہیں اور پنشن 27 مارچ تک ادا کر دی جائیں گی۔واضح رہے کرونا کے پھیلا ئوکو روکنے کے لئے صوبائی حکومتوں کی جانب سے لاک ڈائون کردیا گیا ہے، ملک میں کرونا کیسز کی تعداد 1000 سے تجاوز کر گئی ہے۔حکومت کی جانب سے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں، عمران خان نے کہا تھا کہ کورونا کے باعث کرفیو لگانا ہے تو ہمیں گھروں تک کھاناپہنچاناپڑیگا، لوگوں کو گھروں تک کھانا پہنچانے کیلئے والنٹیئرز پروگرام لائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا کہ اگرہمیں لاک ڈائون سے آگے کرفیو پر جانا ہیتو سوچنا پڑیگا، پورے ملک میں کرفیو لگاناپڑے تو ہماری کم از کم تیاری ضروری ہے، کوئی حکومت اکیلی نہیں بلکہ قوم مل کر کوروناکی جنگ لڑ سکتی ہے ، میں چاہتاہوں ہم سب ملکر کورونا کی جنگ کو جیتیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں